سانگلہ ہل اور شیخوپورہ میں نوازشریف کے جلسوں کی جھلکیاں
(آصف محمود نظامی+ ڈاکٹر جمیل اختر/ سلطان حمید راہی) ٭ میاں نواز شریف 2گھنٹے کی تاخیر سے 5 بجے سانگلہ ہل پہنچے۔ ٭ نواز شریف کا ہیلی کاپٹر5 منٹ تک شہر کے اوپر چکر لگاتا رہا۔ ٭ ہیلی کاپٹر فضا ءمیں نظر آیا تو پنڈال نعروں سے گونج اٹھا۔ ٭ جلسہ گاہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود تھے، خواتین نے بھی شرکت کی۔ ٭ لیڈی پولیس کانسٹیبل نے ایک خاتون کارکن کی پٹائی کر دی۔ ٭ میاں نواز شریف نے ڈائس پر نصب بلٹ پروف شیشہ ہٹوا دیا۔ ٭ نواز شریف کی تقریر کے دوران وزیراعظم نواز شریف کے نعرے لگتے رہے۔ ٭ شیخوپورہ میں نواز شریف مقررہ وقت سے تاخیر پر پہنچے ان پر منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں سٹیج کو خوبصورتی کیساتھ سجایا گیا۔ ٭ نواز شریف کے ہیلی کاپٹر نے لینڈ کرنے سے پہلے جلسہ گاہ اور شہر کے دو چکر لگائے جس پر عوام کا سمندر جلسہ گاہ کی طرف بھاگ نکلا۔ ٭ جلسہ گاہ میں خواتین کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ ٭ تقریر سے قبل نوازشریف نے ڈائس پر لگے ہوئے سیفٹی شیشے اتار دئیے جس پر عوام نے تالیاں بجائیں ٭ جلسہ گاہ میں میڈیا کوریج کیلئے سٹیج ناقص ہونے کی وجہ سے دو جگہ سے ٹوٹ گیا مگر تمام صحافی محفوظ رہے۔ ٭ جلسہ گاہ میں ہزاروں نوجون ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے داخل ہوئے۔ ٭ ایک نوجوان جسم پر ”شیر کے رنگ کا پینٹ کروا کر توجہ کا مرکز بنا رہا۔ ٭ نواز شریف نے کہا جس شخص کو اپنا انتخابی نشان یاد نہیں وہ قوم سے کئے وعدے کیسے یاد رکھے گا۔ ٭ نواز شریف نے شیخوپورہ کی عوام کو کہا آپ نے مجھے وزیراعظم بنایا تو شیخوپورہ کی تقدیر بدل دوں گا۔ ٭ نوازشریف نے شیخوپورہ میں میڈیکل کالج فاروق آباد میں سپورٹس سٹیڈیم بنانے کا اعلان کیا۔