پاکستان میں انتخابی جلسوں، سیاستدانوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں: امریکی محکمہ خارجہ
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے پاکستان میں انتخابی جلسوں اور سیاستدانوں پر حملوں کی مذمت کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے پاکستان میں انتخابی امیدواروں، سیاستدانوں اور کارکنوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ پاکستانی عوام کو پرامن اور جمہوری انداز میں انتخابی مرحلے میں شرکت کرنے کا حق ہے۔ پاکستان میں بروقت، آزادانہ اور شفاف انتخابات کیلئے پرامید ہیں۔