• news

لاہور ہائیکورٹ نے بھکر کے نوانی برادران کو نااہل قرار دےدیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہورہائیکورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منصور علی شاہ اور مسٹر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل فل بنچ نے مسلم لیگ(ن) سے تعلق رکھنے والے بھکر کے نوانی برادارن کو نااہل قرار دے دیا۔ فاضل عدالت نے کیس کی سماعت شروع کی تو بھکر سے حلقہ پی پی 48 سے امیدوار حمید اکبر نوانی کی جانب سے بتایاگیاکہ الیکشن ٹربیونل نے حقائق کے برعکس فیصلہ سناتے ہوئے انہیں انتخابات کے لیے نااہل قرار دیا جبکہ درخواست گزارغضنفر چیمہ نے بتایا کہ پی پی49 سے سعید اکبرنوانی اوراین اے 74 سے رشید اکبرنوانی کے کاغذات الیکشن ٹربیونل نے منظور کر لئے حالانکہ یہ واسا کے نادہندہ ہے اس کے علاوہ ان کی ڈگریاں بھی جعلی ہیں۔ فاضل بینچ نے تینوں بھائیوں کے کاغذات مسترد کرتے ہوئے انہیں نااہل قرار دے دیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن