الیکشن سے روکے جانے پر مشرف پریشان ہیں: ڈاکٹر امجد
اسلام آباد (این این آئی)آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل)کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد نے کہا ہے کہ الیکشن سے روکے جانے پر پرویز مشرف پریشان ہیں۔ مشرف کو تحریک طالبان پاکستان اور غازی فورس کی طرف سے دھمکیاں ملی ہیں، سابق صدرکے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 4 مئی کو ججز نظر بندی کیس میں ضمانت کے لیے عدالت کو درخواست دیں گے۔