انتخابات، الیکشن کمشن کا قبائلی اور سرحدی علاقوں میں ایف سی تعینات کرنےکا فیصلہ
اسلام آباد(اے پی اے) وزارت داخلہ نے عام انتخابات کے موقع پر قبائلی اور سرحدی علاقوں میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ‘ الیکشن کمشن نے سمری وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بھجوادی‘ ڈپلومیٹک انکلیو سمیت ملک کے اہم مقامات پر تعینات ایف سی کو ہٹاکر قبائلی اور شہری علاقوں کی سرحد پر تعینات کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ملک میں جاری امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر الیکشن کمشن نے وزیراعظم سیکرٹریٹ کو سمری بھجوا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کے موقع پر قبائلی اور سرحدی علاقوں میں ایف سی تعینات کی جائے۔