حمزہ قتل کیس: ملزم شعیب 5روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے، گارڈ بھی گرفتار
کراچی (آئی این پی )کراچی کی عدالت نے حمزہ قتل کیس کے ملزم شعیب کو 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ مقتول حمزہ پر فائرنگ کرنے والے سکیورٹی گارڈ کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ ضلع جنوبی کی عدالت نے گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 16 سالہ نوجوان حمزہ کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم شعیب کو 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ پولیس نے مقتول حمزہ پر فائرنگ کرنے والے سکیورٹی گارڈ کو بھی گرفتار کرلیا۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں لڑکی سے چھیڑ چھاڑ پر شروع ہونے والے جھگڑے میں نوجوان حمزہ گارڈ کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا تھا۔