الیکشن کمشن کی ہدایت پر ٹی وی چینلز کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی سیل قائم
اسلام آباد (اے پی اے) انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنانے کےلئے پیمرا نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر مختلف ٹی وی چینلز کی مانیٹرنگ کے لئے ایک خصوصی سیل قائم کر لیا ہے۔ سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی طرف سے چلنے والے اشتہارات اور پروگرموں کی تفصیلات روزانہ کی بنیاد پر الیکشن کمیشن کو بھجوائی جائیں گی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے امید واروں اور سیاسی جماعتوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔