• news

شیخوپورہ: دوران واردات دو ڈاکو ساتھی کی فائرنگ سے مارے گئے

شیخوپورہ + فیروزوالہ (نامہ نگار خصوصی + نامہ نگار) دوران واردات 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے مارے گئے، ایک راہگیر زخمی۔ تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار شہری شہباز اپنے ساتھی ظفر اللہ جمال کے ہمراہ جا رہا تھا کہ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ ابدالےہ پل کے قریب تین مسلح ڈاکوﺅں نے روک لیا اور ان سے نقدی اور موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر پسٹل کے بٹوں سے مارنا شروع کر دےا جس پر شدید زخمی ہونے کے باوجود انہوں نے بھرپور مزاحمت جاری رکھی جبکہ ڈاکوﺅں کے ایک ساتھی کی طرف سے کی جانیوالی فائرنگ سے شہباز اور جمال معجزانہ طور پر محفوظ رہے تاہم ساتھی ڈاکو اس فائرنگ کی زد میں آ گئے اور ایک ڈاکو شہباز مسیح موقع پر ہی دم توڑ گیا اور زخمی ڈاکو افتخار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا، اسی اثناءمیں پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکوﺅں کی نعشوںکو قبضہ میں لے لیا، اس دوران تیسرا ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا، ڈی پی او شیخوپورہ محمد احسن ےونس نے نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی، متعلقہ پولیس کے مطابق مذکورہ ڈاکو ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے۔

ای پیپر-دی نیشن