ملک بھر کے گیریژنز میں فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یوم شہداءمنایا گیا
راولپنڈی + کوئٹہ (آن لائن + ثناءنیوز) وطن کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک فوج کے تحت چوتھا یوم شہداءمنایا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر کے گیریژنز میں یوم شہداءکی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے شرکت کی۔ اس سلسلے میں کوئٹہ کینٹ میں بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں یادگار شہداءپر پھول چڑھائے گئے اور سلامی دی گئی۔ دیگر شہروں میں بھی تقریبات ہوئیں جس میں ملک کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔