• news

پولنگ سکیم جاری، بلوچستان میں 3 ہزار 679 پولنگ سٹیشن قائم کئے جائینگے: الیکشن کمشن

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) الیکشن کمشن نے بلوچستان کیلئے پولنگ سکیم جاری کردی۔ بلوچستان میں 14 قومی اور 51 صوبائی نشستوں کیلئے 3 ہزار 679 پولنگ سٹیشن قائم کئے جائینگے۔ بلوچستان میں مرد اور خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 33 لاکھ 37 ہزار 981 ہے۔ پی پی 32 جھل مگسی میں آزاد امیدوار عبدالفتاح مگسی کے قتل کے بد پولنگ ملتوی کردی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن