• news

انتخابی دفاتر‘ امیدواروں پر خودکش‘ بم حملے‘ راکٹ باری‘ فائرنگ ۔۔ کراچی : نیوی اہلکار سمیت 17 جاں بحق

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی میں قتل و غارت گری اور ٹارگٹ کلنگ عروج پر پہنچ گئی، تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں نیوی کے اہلکار سمیت 17 افرادجاںبحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ کھارادر کے علاقے میں ٹاور کے قریب باکڑا ہوٹل والی گلی میں مسلح افراد نے نیوی کے اہلکار 29 سالہ زاہد اقبال کو سینے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئے۔ اس سے قبل کھارادر میں ہی پھول چوک پر برتن گلی سے ایک نوجوان کی لاش ملی جسے سر میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ اسے گذشتہ روز اغوا کیا گیا تھا۔ تاج کالونی میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے پیپلزپارٹی کے ایک اور کارکن سلیم قریشی نے بھی ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے سلیم قریشی کو قتل کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ کوئٹہ + شکار پور + پشاور (بیورو رپورٹ + نامہ نگار + ایجنسیاں) ملک کے متعدد شہروں میں سیاسی جماعتوں اور انتخابی امیدواروں کو ہدف بنانے کا سلسلہ جاری رہا۔ کوئٹہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے انتخابی دفتر پر دستی بم کے حملے میں 6 کارکن زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق رات کو کوئٹہ کے علاقے ارباب غلام علی روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حلقہ پی بی 4 سے امیدوار نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کے انتخابی دفتر پر دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں مسلم لیگ (ن) کے 5 کارکن سرفراز حسین، سید احمد، محمد امیر، جمعہ خان اور نور اللہ زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ پہنچا دیا گیا، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فرنٹیئر کور اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔ شکارپور میں این پی پی کے قومی اسمبلی کے لئے امیدوار ڈاکٹر محمد ابراہیم جتوئی کے قافلے پر خودکش حملے کے نتیجے میں خودکش حملہ آور ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ ہرنائی میں نامعلوم افراد نے جے یو آئی (ف) کے جلسہ پر دس راکٹ فائر کئے اور فائرنگ راکٹ جلسہ گاہ کے قریب آن گرے واقعہ کے بعد جلسہ گاہ میں بھگدڑ مچ گئی جس سے بچی سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔ نامعلوم افراد نے قریبی پہاڑیوں سے ہرنائی کے علاقہ سرغر میں راکٹوں سے حملہ کیا، راکٹ حملہ کے بعد جلسہ گاہ کے قریب شدید فائرنگ شروع ہو گئی واقعہ سے علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ ڈیرہ مراد جمالی میںآزاد امیدوار کے قافلے کے قریب دھماکہ ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پشاور میں اے این پی کے امیدوار کے انتخابی دفتر کے قریب بم برآمد ہوا جسے ناکارہ بنا دیا گیا۔ شکارپور مےں ٹول پلازہ پر نےشنل پےپلز پارٹی کے قومی اسمبلی کے حلقہ 202 کے امےدوار ابراہےم جتوئی کے قافلہ کو خود کش حملے کا نشانہ بناےا گےا۔ خودکش حملہ آور نے اپنی گاڑی ابراہےم جتوئی کی گاڑی سے ٹکرا دی جس کے نتےجہ مےں ابراہےم جتوئی محفوظ رہے تاہم خودکش حملہ آور مارا گےا اور 5 افراد زخمی ہوئے۔ پولےس اور رےنجرز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقہ کو گھےرے مےں لے کر سرچ آپرےشن شروع کر دےا جبکہ اےک مشتبہ شخص کو گرفتار بھی کر لےا گےا۔ خودکش حملہ آور کی نعش مختلف ٹکڑوں مےں ملی جن مےں سر، دھڑ اور پا¶ں الگ الگ صورت مےں ملے ہےں۔ ڈی آئی جی سکھر جاوید اوڈھو کا کہنا تھا کہ ابراہیم جتوئی اپنے گا¶ں سے شکارپور آرہے تھے کہ ٹول پلازہ کے قریب موٹر سائیکل سوار حملہ آور ان کی گاڑی سے ٹکرایا جس میں ابراہیم محفوظ رہے ہیں انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ دھماکہ میں ہلاک ہونے والے خودکش بمبار کی عمر بیس سے پچیس سال کے درمیان بتائی جاتی ہے، اس کے چہرے پر ہلکی داڑھی موجود ہے۔ پولیس نے دو زخمیوں میں سے ایک کو حراست میں لے لیا، جتوئی برادری نے اس پر شبہ کا اظہار کیا ہے۔ ابراہیم جتوئی کا کہنا تھا کہ جب حملہ آور اچانک ان کی گاڑی سے ٹکرایا توگاڑی میں دھواں بھر گیا اور انہیں کچھ سمجھ نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے وہ محفوظ رہے ہیں۔ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی میں پی بی 32 کے آزاد امیدوار اللہ ڈنو کے قافلے کے قریب دھماکہ ہوا تاہم خوش قسمتی سے دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکہ قافلے میں شامل کھڑی گاڑی کے قریب ہوا۔ پولیس کے مطابق یہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا۔ دوسری جانب پشاور میں اے این پی کے امیدوار ارباب نذیر کے انتخابی دفتر کے قریب سے بم برآمد ہوا ہے۔ چیچی روڈ پر بم برآمد ہونے کے بعد پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے 5 کلوگرام وزنی بم کو ناکارہ بنا دیا۔ بم ٹین کے ڈبے میں رکھا گیا تھا۔ ارمڑ میں مکان پر چھاپے کے دوران دو تیار بم برآمد اور دو دہشت گرد گرفتار کر لئے۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں پولیس نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بھاری تعداد میں گولہ بارود برآمد کر کے مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ کوئٹہ میں رکھنی کے علاقے میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما و سابق صوبائی وزیر کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ پولیس کے مطابق بدھ کو رکھنی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما و سابق صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران کے قافلے کو نشانہ بنانے کیلئے سڑک کے کنارے ریموٹ کنٹرول بم نصب کر رکھا تھا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر بم ناکارہ بنا کر قبضے میں لے لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ پشاور کے نواحی علاقے متھرا میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ارباب نذیر خان کے انتخابی دفتر کے باہر رکھے گئے بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے چولی موڑ کے علاقے میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ 8 سے اے این پی کے امیدوار ارباب نذیر خان کے انتخابی دفتر کے باہر گھی کے ڈبے میں بم نصب کر رکھا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کر لیا جنہوں نے اسے ناکارہ بنا دیا۔ کراچی سے کرائم رپورٹر کے مطابق لیاقت آباد میں جمعیت العلمائے پاکستان کے انتخابی اُمیدوار مستقیم نورانی پر حملہ‘ بال بال بچ گئے۔ حملہ آور گاڑی پر پتھراﺅ اور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 106 کے اُمیدوار مستقیم نورانی پر حملہ بدھ کو لیاقت آباد تھانے کے قریب کیا گیا۔ اس موقع پر نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر پتھراﺅ کرنے کے علاوہ فائرنگ بھی کی تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے۔ نوشہرہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار قومی اسمبلی این اے پانچ نوشہرہ ون دا¶د خٹک کے قافلے کی موٹر کار پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، عوامی نیشنل پارٹی جلوزئی کے صدر کی گاڑی کے شیشے گولیاں لگنے سے ٹوٹ گئے، دروازوں کو شدید نقصان پہنچا۔ سوات میں اے این پی کے حلقہ پی کے 80 سے نامزد امیدوار اور سابق صوبائی وزیر جنگلات واجد علی خان کے انتخابی مہم کے دوران ہوائی فائرنگ ہوئی جس میں وہ محفوظ رہے۔ سانگھڑ کے علاقے بیڑنی میں شازیہ مری کے قافلے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے 4 افراد زخمی ہو گئے تاہم شازیہ مری محفوظ رہیں، زخمیوں میں مہرل مری، ہاشم مری، وارث مری اور جھمن مری شامل ہیں۔ قومی وطن پارٹی کے این اے 40 سے امیدوار ملک اکبر خان شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی سے لاپتہ ہو گئے۔ پشاور کے مضافاتی علاقوں میں بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکاروں نے دو بموں کو ناکارہ بنا کر دہشت گردی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ نامعلوم شرپسندوں نے پشاور کے نواحی علاقہ متھرا کی حدود چولی موڑ میں واقع عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ارباب نذیر خان کے انتخابی دفتر کے باہر گھی کے ڈبے میں بم نصب کر رکھا تھا۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف نے بلوچستان میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے جلسہ عام پر راکٹوں سے حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما¶ں اور عوام کی زندگیوں کے لئے دعا کی ہے۔ میاں نوازشریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پوری قوم کو متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہو گا۔ نوازشریف اور سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے لشکری رئیسانی کے دفتر پر دستی بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے انتخابی گہما گہمی کے دوران حالیہ دھماکوں اور دہشت گردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران حکومت شفاف انتخابات اور سازگار ماحول کیلئے پرعزم ہے۔ نیشنل کرائسز سیل الیکشن کمشن کے ماتحت کام کرے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن