گوجرانوالہ: جائیداد کے تنازعہ پر 2 سالہ پوتی کو پانی کی ٹینکی میں ڈبو کر مار ڈالا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گرجاکھ کے علاقہ رسول پورہ میں جائیداد کے تنازعہ پر دادا نے دو سالہ پوتی کو پانی کی ٹینکی میں ڈبو کر مار ڈالا اور خود روپوش ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم ملک حنیف نے دو شادیاں کر رکھی تھیں اور اسی باعث اس کی پہلی بیوی کی اولاد ذیشان اور فیضان اپنے باپ سے اپنے حصہ کی جائیداد مانگ رہے تھے جبکہ یہی جائیداد وجہ تنازعہ بنی ہوئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ذیشان کی دو سالہ بیٹی زہرہ صبح سویرے گلی میں کھیل رہی تھی کہ اچانک غائب ہوگئی جسے اہل خانہ تلاش کرتے رہے مگر زہرہ نہ مل سکی تاہم دن 11 بجے کے قریب زہرہ گھر کی چھت پر واٹر ٹینکی میں ڈوب کر مردہ حالت میں پڑی مل گئی مگر ملک حنیف روپوش ہوگیا۔ گرجاکھ پولیس نے ذیشان کی رپورٹ پر ملک حنیف کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔