امریکہ میں طیارے کو حادثہ، 2 پاکستانی سفارتکاروں سمیت 3افراد زخمی، ایک کی حالت تشویشناک
واشنگٹن (آئی این پی) امریکہ میں طیارے کے حادثے میں دو پاکستانی سفارتکاروں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیسنا طیارے کو حادثہ واشنگٹن کے قریب ورجینیا کے علاقے میں پیش آیا۔ طیارے میں دو پاکستانی سفارت کار شجاعت راٹھور اور گروپ کیپٹن حبیب پراچہ اور ان کے پاکستانی نژاد امریکی دوست وسیم حیدر سوار تھے جو تفریحی ٹور پر جا رہے تھے، تینوں زخمیوں کو طیارے کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا۔ شجاعت راٹھور کی حالت تشویش ناک ہے۔ شجاعت راٹھور پاکستانی سفارتخانے میں پاسپورٹ سیل سے منسلک ہیں جبکہ گروپ کیپٹن حبیب پراچہ ڈیفنس اتاشی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ 26 اپریل کو پیش آنے والے اس حادثے کو پاکستانی سفارتخانے نے چھپانے کی کوشش کی۔
طیارہ حادثہ