دہشتگردی کے پیش نظر الیکشن ملتوی کرنے کی حمایت کریں گے: ثروت اعجاز قادری
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کی بقاءسلامتی اورعوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے،جھوٹے مقدمات ،قیدو بند کی صعوبتیں حقوق کے حصول اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جدو جہد جاری رکھیں گے، دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر اگر کچھ ہفتوںکے لئے الیکشن ملتوی کر دیئے جائیں تو ہم حمایت کریں گے، کراچی ،کوئٹہ اور پشاور کو فوج کے حوالے کر دیا جائے اور یہاں الیکشن بھی فوج کی نگرانی میں کروائے جائیں ۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے مغل پورہ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی صدر محمد شاداب رضا نقشبندی،این اے 120کے امیدوارمولانا مجاہد عبدالرسول خان،این اے 124کے امیدوار صاحبزادہ رضائے مصطفی نقشبندی،پی پی 146کے امیدوار مولانا محمد علی نقشبندی و دیگر بھی موجود تھے۔ پاکستان سنی تحریک ملک سے مہنگائی، بے روزگاری اور دہشتگردی کو ختم کرے دم لے گی، نگراں حکومت انتخابات کو منصفانہ و شفاف بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے۔