ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے امیدوار شیخ اعجاز، ملتان میں جاوید شاہ سمیت 30 افراد کیخلاف مقدمہ
فیصل آباد+ملتان (نمائندہ خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے امیدوار شیخ اعجاز کیخلاف فیصل آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ صوبائی اسمبلی کے امیدوار کیخلاف اسلحہ کی نمائش اور لاﺅڈ سپیکر کے استعمال پر مقدمہ درج کیا گیا۔ ادھر مسلم لیگ کے امیدوار سمیت 30 افراد پر ملتان میں کار سرکار میں مداخلت اور پولیس اہلکار پر تشدد کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ سید جاوید شاہ اور ساتھیوں پر پولیس ٹیم پر حملے کا الزام ہے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی روکنے پر کارکنوں نے اہلکار پر تشدد کیا۔
مقدمہ