سندھ: قومی و صوبائی اسمبلیوں کی انتخابی فہرستوں میں 17 ہزار ووٹرز کا فرق
اسلام آباد(ثناءنیوز) الیکشن کمشن کی جانب سے صوبہ سندھ کی پولنگ سکیم میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کیلئے درج ووٹر زکی تعداد کے اعداد و شمار میں فرق سے سندھ کی انتخابی فہرستوں کی شفافیت پر سوالات اٹھ گئے،سندھ میں قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے اہل ووٹرز کی تعداد کے مقابلے میں سندھ اسمبلی کے ووٹرز کی تعداد سترہ ہزار کم جاری کی گئی۔ ذرائع الیکشن کمشن کے مطابق اس بارے میں سندھ الیکشن کمیشن کو اس بڑی غلطی کے بارے میں تشویش سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور اس سے وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔ دستاویز کے مطابق قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 14984پولنگ اسٹیشنز 46485پولنگ بوتھ ہونگے جہاں ایک کروڑ 89لاکھ 82ہزار 750ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے اس طرح سندھ اسمبلی کی نشستوں کیلئے ووٹ ڈالنے سے متعلق 14978پولنگ اسٹیشنز 46429پولنگ بوتھ ہونگے پولنگ سکیم میں واضح تضاد بھی سامنے آیا ہے اس پولنگ سکیم کے مطابق صوبائی اسمبلی کیلئے ایک کروڑ 89لاکھ 65ہزار 392ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے اس طرح قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے حوالے سے 17ہزار ووٹر ز کا واضح فرق ہے۔
ووٹرز کی تعداد میں فرق