• news

نریندر مودی کے امریکہ داخلے پرپابندی برقرار رکھی جائے، کانگریس کمشن کی سفارش

واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکہ کمشن برائے مذہبی آزادی نے بھارتی صوبہ گجرات کے وزیراعلیٰ نریندر مودی کے امریکہ داخلے پر پابندی برقرار رکھنے کی سفارش کر دی ہے۔ کانگریس کے آزادانہ پینل برائے مذہبی آزادی کی چیئرپرسن کیٹرین لانسٹوس نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا کہ گجرات میں 2002ءکے ہولناک مسلم کش فسادات میں نریندر مودی کے ملوث ہونے کے غیرمعمولی ثبوت موجود ہیں اس لئے انہیں امریکی ویزا جاری کرنا مناسب نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا مذہبی آزادی کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو امریکہ داخل ہونے سے روکنا ضروری ہے۔
نریندر مودی

ای پیپر-دی نیشن