• news

مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی کی بنا پر ملک بھر میں کامیاب ہو گی: بیگم مجیدہ وائیں

میاں چنوں (نامہ نگار) بیگم مجیدہ وائیں نے کہا ہے کہ 11مئی کا الیکشن حق و باطل کے درمیان معرکہ ہے، قوم کو بھکاری بنانے والوں کا احتساب عوام کرے گی، ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے عوام کو دیانت دار قیادت کا انتخاب کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز 125/15-Lمیں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ آنے والا الیکشن میں مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی کی بنا ءپر ملک بھر میں کامیاب ہوگی، عوام کو اندھیروں میں جھونکنے والے نام نہاد لیڈروں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے، آج ملک کو بچانے کے لئے ہر انسان کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ووٹ کی طاقت سے کرپٹ حکمرانوں کا صفایا ہو جائے گا، قوم کو بھکاری بنانے والے حکمرانوں سے ایک ایک پائی وصول کی جائے گی، مسلم لیگ (ن) کا منشور عوامی خدمت ہے، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے مسلم لیگ(ن) کا ساتھ دینا ہوگا۔ رانا بابر حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا نوجوان جاہل نہیں ہے جو کھلاڑی کی باتوں میں آجائیں گے نوجوان نسل جانتی ہے کس نے ملک کو بنایا تھا اور کون ملک کے لئے مخلص ہے ۔11مئی کا دن عوامی فتح کا دن ہوگا۔ ڈاکٹر غزالہ وائیں نے اپنے خطاب میں کہا کہ 11مئی کا دن پاکستان کی بقاءاور استحکام کا دن ہوگا جس میں مسلم لیگ (ن) واضح کامیابی حاصل کرے گی۔ پیر محمد اسلم بودلہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بیگم مجیدہ وائیںکی قیادت میں مسلم لیگ (ن) میا ں چنوں سے واضح بر تری سے جیتے گی۔ عالم اسد ایڈووکیٹ، میاں انصر علی وائیں اور رانا محمد یوسف نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ہزاروں کی تعد اد میں لوگ موجود تھے۔
بیگم مجیدہ وائیں

ای پیپر-دی نیشن