بلوچستان انجینئرز ایسوسی ایشن نے الیکشن میں فرائض انجام دینے سے معذرت کرلی
کوئٹہ(بیورو رپورٹ) بلوچستان انجینئرز ایسوسی ایشن نے شورش زدہ بلوچستان میں انتخابات کے دوران فرائض کی انجام دہی سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قلات، مکران ڈویڑن، ڈیرہ بگٹی،کوہلو اور بولان میں انجینئرز کو مستثنیٰ قرار دیا جائے جہاں امن و امان کی صورتحال خراب نہیں وہاں ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہیں بلوچستان انجینئرز ایسوسی ایشن کے پریس سیکرٹری غلام سرور نے بتایا کہ کہ جہاں انتخابات کے دوران اساتذہ نے فرائض کی انجام دہی سے انکار کردیا وہاں انجینئرز کی ڈیوٹی لگائی گئی، حالانکہ لائف رسک انجینئرز کےلئے بھی ہے ہم نے چیف سیکرٹری کی جانب سے تشکیل دی جانے والی سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو ڈی و سیکرٹری ایری گیشن سے ملاقات کے دوران اپنے خدشات و تحفظات سے آگاہ کیا غلام سرور نے بتایا کہ قلات ڈویژن ،مکران ڈویژن ،ڈیرہ بگٹی ،کوہلو اور بولان میں ہمارے انجینئرز اور ان کے اہلخانہ کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ہم نے حکومت سے انتخابات کے دوران فرائض کی انجام دہی کو انتہائی حساس علاقوں میں انجینئرز کو مستثنیٰ قرار دینے سے مشروط کیا ہے۔
بلوچستان/انجینئرز ایسوسی ایشن