• news

نئی حکومت کی تشکیل سے قبل پاکستان اور امریکہ میں سیاسی سطح پر رابطوں کا امکان نہیں

اسلام آباد (سہیل عبدالناصر ) عام انتخابات کے نتیجہ میں نئی حکومت کی تشکیل سے قبل پاکستان اور امریکہ کے درمیان سیاسی سطح پر اہم رابطوں کا کوئی امکان نہیں البتہ فوجی سطح پر روابط اور مشاورت کا عمل بدستور جاری ہے۔ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکہ کانگرس اور سینیٹ کے ارکان کا وفد بھی دراصل نو منتخب ارکان پر مشتمل ہے جو پاکستان اور افغانستان سمیت اس خطہ کو سمجھنے اور جاننے کے لئے آیا ہے۔ اس دورے کا امریکی انتظامیہ کے پالیسی معاملات سے کوئی تعلق نہیں ۔ دفتر خارجہ کے ایک ذریعہ کے مطابق پاکستان اور امریکہ کے درمیان اعلیٰ سطح پر روابط کا فقدان قابل فہم ہے۔
امریکہ پاکستان/ رابطے

ای پیپر-دی نیشن