ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کسی سے رعایت نہیں ہو گی: الیکشن کمشن
لاہور (خبرنگار) انتخابی مہم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے رہے ہیں، ریٹرننگ افسران بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایات کا نوٹس لیتے ہیں، وال چاکنگ کی شکایات تقریباً ختم ہو چکی ہیں۔ مقررہ سائز سے بڑے بینر ہورڈنگز اور پوسٹرز کی شکایات پر انہیں فوراً اتار دیا جاتا ہے، بلااجازت ریلی نکالنے پر کئی معروف سیاسی شخصیات سمیت کئی سیاسی رہنماﺅں کو طلب کیا جا چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار الیکشن کمشن کے ترجمان نے نوائے وقت کی طرف سے انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنیوالوں سے رعایت نہیں برتی جا رہی۔ اس وقت ریلی اور لاﺅڈ سپیکر کے استعمال کی شکایات آ رہی ہیں جن کا نوٹس لیا جا رہا ہے، ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کرائیں گے۔
الیکشن کمشن