مدینہ روڈ کی تعمیر سست روی کا شکار
مکرمی!ٹاﺅن شپ کے سینکڑوں شہریوں اور تاجر نمائندوں نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے پرزور اپیل کی ہے کہ ٹاﺅن شپ المدینہ روڈ ابوبکر روڈ کو ڈبل کرنے کے ترقیاتی کام کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کے احکامات صادر فرمائیں اور اس کام میں انتہائی سست روی اور غفلت کا سخت نوٹس لیں مدینہ روڈ و ابوبکر روڈ 20 کروڑ کے تخمینہ سے 5 ماہ قبل شروع ہوا مگر مقام افسوس کہ یہ کام ابھی تک نامکمل ہے جگہ جگہ پتھر پڑے ہیں اور گڑھے کھودے ہوئے ہیں آمدو رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے تاجروں کے کاروبار ختم ہو کر رہ گئے ہیں یہ ترقیاتی کام ان کے لئے عذاب بن گیا ہے ۔(محمد سرفراز خان سماجی و تاجر رہنما سابق کونسلر ٹاﺅن شپ لاہور)