• news
  • image

اسامہ نے امت مسلمہ میں شعور اجاگر کیا، امریکہ کا غرور خاک میں ملا دیا: تحریک طالبان

لندن/ اسلام آباد (آئی این پی) کالعدم تحریک طالبان نے ایبٹ آباد آپریشن پر نیا ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے۔ پیغام میں تحریک طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے شیخ اُسامہ کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کا مشن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سلسلے میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائیگی۔ عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جمعرات کو نامعلوم مقام سے جاری کیاگیا ویڈیو پیغام 7 منٹ 38 سیکنڈ پر مشتمل ہے۔ اس پیغام میں احسان اللہ احسان نے اُسامہ بن لادن کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ اُسامہ بن لادن نے غلامی میں پڑی ہوئی اقوام کو آزادی کا راستہ دکھایا اور امت مسلمہ میں شعور پیدا کیا۔ مسلمانوں کو مغرب کی مرغوبیت اور احساس کمتری سے نکالنے کے لئے امت مسلمہ میں شعور اجاگر کیا اور امریکہ کی غرور خاک میں ملا دیا ۔ویڈیو میں احسان اللہ احسان نے وضاحت کی کے شیخ اُسامہ بن لادن کا مشن لے کر تحریک طالبان کامیابی کی طرف گامزن ہے اور شیخ اُسامہ کے مشن میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کریں گے۔ ویڈیو پیغام میں احسان اللہ احسان نے پی پی پی، اے این پی اور ایم کیو ایم پر حملوں کی بھی وضاحت کی ہے اور کہا ہے کہ ان پارٹیوں کے خلاف جہاد جاری رہیگا۔ احسان اللہ احسان نے اس بات کی بھی تردید کی کہ طالبان اپنا نظریہ لوگوں پر مسلط کر رہے ہیں۔فرانسیسی نیوز ایجنسی کے مطابق کوئٹہ میں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جمعیت علمائے اسلام کے تحت ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں شرکاء شریک تھے۔ ریلی کے شرکاءنے اسامہ کے پورٹریٹ اٹھائے ہوئے تھے۔ مرکزی سیکرٹری جے یو آئی مولانا عبدالستار چشتی نے کہا کہ ہم اس اسلامی ہیرو کی برسی منا رہے ہیں جسے امریکی اور پاکستانی ایجنٹوں نے ہلاک کیا۔

تحریک طالبان

epaper

ای پیپر-دی نیشن