سربجیت سنگھ رہا ہوتا تو دل عمر بھر تڑپتے رہتے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے نواز کی بیوہ کا ردعمل
سانگلہ ہل (آئی این پی) بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ کے ہاتھوں بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے مرزا نواز کی بیوہ روبینہ نواز نے کہا ہے کہ سربجیت سنگھ میرے خاوند سمیت چودہ بے گناہ مسلمانوں کا قاتل تھا، سزائے موت پر بعض وجوہات کی بناءپر عمل نہ کیا گیا، متعدد بار رہائی کی خبر سنی جس پر دل روتے رہے، 23 سال تک انصاف کی خاطر انتظار کی سولی پر لٹکتے رہے، سربجیت سنگھ اپنے انجام کو پہنچ گیا، بالآخر خدا تعالیٰ نے ہمارے دکھی دلوں کی دعا سن لی اور موت نے اس قاتل کو دنیا سے اٹھا لیا۔ اس پر ہم خدا تعالیٰ کے شکرگزار ہیں۔ اگر اسے رہا کر دیا جاتا تو ہمارے دل شاید عمر بھر تڑپتے رہتے۔
ردعمل