پھول نگر: ملزم کے گھر پولیس کا چھاپہ، اہلخانہ پر تشدد، خوف سے 4 سالہ بچی جاں بحق اہل علاقہ کا پولیس کیخلاف شدید احتجاج
پھول نگر(نامہ نگار)چیچہ وطنی کے تھانہ غازی آباد پولیس کی حراست سے ملزم ندیم فرار ہو گیا، پولیس نے ملزم کے گھر پھول نگر میں چھاپہ مارا اہل خانہ پر تشدد کیا ،پولیس کے خوف سے چار سالہ بچی دم توڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی کے تھانہ غازی آباد میں ملزم ندیم پر 392/364/376تھا عدالت میں پیشی پر ملزم عدالت کے احاطہ سے پولیس کی حراست سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ تھانہ غازی آباد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کےلئے اس کے گھر پھول نگر کے نواحی گاﺅں جلے سہارنکے میں چھاپے مارا۔ اہل خانہ پر تشدد کیا پولیس کے خوف سے زر کاءچار سالہ بچی جاں بحق ہوگئی اہل علاقہ کی پولیس کے خلاف دہائی، پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی گھر میں پڑی لاش کے دوران ایس ایچ اوغازی آباد ملک امانت کی متوفی کے گھروں والوں سے ٹیلی فونک گفتگو کہ آپ کی لوکیشن چیک کر رہا گھر والوں نے کہا کہ اب ہماری بچی کو آپ نے مار دیا ہے اب کیا چاہتے ہو۔ ورثاءنے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔
بچی جاں بحق