• news

لاہور میں خسرہ سے ایک اور بچہ جاں بحق، تعداد 41 ہو گئی

لاہور (نیوز رپورٹر) میو ہسپتال میں خسرہ کا ایک اور بچہ انتقال کر گیا۔ گزشتہ روز میو ہسپتال لاہور میں شادباغ کا رہائشی 2 سالہ دانیال خسرہ کے باعث جاں بحق ہو گیا اس طرح لاہور میں خسرہ سے مرنے والے بچوں کی تعداد 41 ہو گئی ہے جبکہ دوسری طرف خسرے سے بچاﺅ کے حفاظتی ٹیکے لگانے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ خصوصی ٹیمیں ہسپتالوں اور گھروں میں جا کر بچوں کو خسرے سے بچاﺅ کے حفاظتی ٹیکے لگاتی رہیں آن لائن کے مطابق خسرہ کی وباء نے بہاولپور میں بھی درجنوں بچوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ 12 روز میں 58 بچے وکٹوریہ ہسپتال میں داخل کرائے گئے۔ جن میں سے 7 بچے اب تک ہلاک ہو چکے ہیں۔ متاثرہ بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں سرکاری طور پر ادویات اور ویکسیئن مہیا نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ہسپتال میں ادویات مہیا کی جائے۔
بچہ جاں بحق

ای پیپر-دی نیشن