• news

100 سال سے زائد عمر کے 3844 ووٹرز، 1992 خواتین، 1852 مرد شامل

اسلام آباد (این این آئی) ملک میں آئندہ عام انتخابات کے دوران سو سال سے زائد عمر کے 3844 ووٹرز بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ الیکشن کمشن کے مطابق 11 مئی کے انتخابات کے لئے تیار کی گئی ووٹرز فہرستوں میں 3844 ایسے افراد کا نام بھی درج ہے جن کی عمر 100 سال سے زائد ہے، جن میں 1992 خواتین اور 1852 مرد شامل ہیں، اعداد و شمار کے مطابق سو سال سے زائد عمر کے سب سے زیادہ افراد پنجاب میں ہیں جن کی تعداد 2524 ہے جبکہ بلوچستان میں 263، وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) میں 16، وفاقی دارالحکومت میں 18، صوبہ خیبر پی کے میں 350، صوبہ سندھ میں 100 سال سے زائد عمر کے ووٹروں کی تعداد 673 ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن