سربجیت پر حملے میں ملوث تمام افراد کیخلاف کارروائی کی جائے: انسانی حقوق کمشن
لاہور (پ ر) پاکستان کمشن برائے انسانی حقوق نے بدھ کو ہسپتال میں ہلاک ہونے والے بھارتی قیدی سربجیت سنگھ پر حملے میں ملوث تمام افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں کمشن نے کہا یہ جنرل( ر) پرویز مشرف جیسے آدمی کو عدالت سے فرار ہونے کا موقع دینے سے زیادہ سنگین نوعیت کا جرم ہے۔ یہ ڈھکی چھپی بات نہیں کہ سربجیت سنگھ کواپنے اوپر عائد الزام کے باعث شدید خطرات کا سامنا تھا۔