بجٹ سپورٹ، رواں مالی سال کے ابتدائی 9ماہ میں 949 ارب قرضہ لیا گیا
کراچی(آئی اےن پی) رواں مالی سال کے ابتدائی نو ماہ اور انیس دن میں حکومت نے بجٹ سپورٹ کیلئے نو سواننچاس ارب روپے کے قرضے لئے۔ نگران حکومت نے گزشتہ ہفتے کمرشل بینکوں سے قرضوں میں بارہ فیصد کمی کی، لیکن دوسری جانب سٹیٹ بینک سے قرضوں میں اٹھانوے فیصد اضافہ بھی ہوا۔ اعداوشمار کے مطابق انیس اپریل2013ء تک نجی شعبے نے بینکوں سے صرف ایک سوانیس ارب روپے قرضہ لیا۔