• news

7ایڈیشنل، 13اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل برطرف مسعود نقوی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نگران حکومت پنجاب نے 7ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور 13اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل فارغ کر دئیے، نگران حکومت نے نئے ایڈووکیٹ جنرل سمیت 19وکلا کو تعینات کر دیا۔ ایڈووکیٹ مسعود عابد نقوی کو ایڈووکیٹ جنرل تعینات کر دیا گیا۔ برطرف ہونیوالے لا افسروں میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سراج الاسلام، شاہد حسین، خادم حسین، امتیاز کیفی، رزاق اے مرزا اور فیصل رفیق، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ ولی محمد خان، طاہر سعید، افتخار الرشید، چودھری مقصود الحسن، وقار چودھری، سیف الرحمن، خورشید ستی، ندیم اختر بھٹی، اورنگزیب، رانا محمد حسن، نوید خلیل، شہزاد خان اور طاہر سعید شامل ہیں جبکہ حافظ انصار الحق، ایس ایم خاور، اعجاز علی، زائر سکندر، مرزا وقاص ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل تعینات کئے گئے ہیں۔ مظہر اقبال، عبدالرحیم خان، طاہر پراچہ، ذوالفقار علی، بدر منیر ملک، علی طاہر اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل تعینات کئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن