• news

مریدکے: دوست نے بیوی سے ملکر تاجر کو قتل کر دیا، نعش صحن میں دبا دی

مریدکے+ فیروزوالہ (نامہ نگاران) مریدکے میں دوست نے قرض کا تقاضہ کرنے پر تاجر کو قتل کر کے نعش گھر کے صحن میں دبا دی۔ بتایا گیا ہے کہ کوٹ سیداں کا رہائشی شیر افضل 14 روز قبل اپنے دوست ماڑی چیلاں کے رہائشی سجاد کے پاس قرض واپس لینے گیا مگر لاپتہ ہو گیا۔ 14 روز تک ورثاءڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک گئے جبکہ سجاد شیر افضل کو قتل کر کے ہی فرار ہو گیا۔ پولیس نے سجاد کی بیوی خدیجہ کو شامل تفتیش کیا، اس نے وقوعہ بیان کر دیا کہ اس کا خاوند سجاد اور وہ تاجر شیر افضل کے قاتل ہیں اور اسکی نعش ان کے گھر کے صحن میں دفن ہے۔ پولیس نے نعش صحن کھود کر برآمد کر لی اور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں جبکہ مقتول تاجر شیر افضل کی نعش ورثاءکے حوالے کر دی گئی جس کی نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

ای پیپر-دی نیشن