• news

صدر اور الطاف حسین میں ٹیلی فون پر رابطہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور صدر آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماﺅں نے ملکی صورتحال پر گفتگو کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق الطاف حسین نے اے این پی کے امیدوار صادق خان خٹک کی ہلاکت اور پرنس روڈ پر ایم کیو ایم کے دفتر پر حملے سے صدر کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ لبرل جماعتوں کو بم حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کو ملک کو غیر مستحکم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ صدر نے ایم کیو ایم اور اے این پی رہنماﺅں کے قتل پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

ای پیپر-دی نیشن