• news

ریلوے نے خسارے کے باعث شاہدرہ تا کوٹ لکھپت شٹل ٹرین بند کر دی

لاہور (سٹاف رپورٹر) محکمہ ریلوے نے شاہدرہ تا کوٹ لکھپت چلنے والی شٹل ٹرین بہت زیادہ خسارے میں چلنے کی وجہ سے بند کر دی میٹرو بس چلنے پر پیپلز پارٹی کی حکومت کی جانب سے شٹل ٹرین دوبارہ چلائی گئی تھی معلوم ہوا ہے کہ شٹل ٹرین کے باعث روزانہ ساڑھے 3 لاکھ کے اخراجات آ رہے تھے جبکہ آمدن صرف 10 ہزار روپے تھی جس کی وجہ سے محکمہ کو ماہانہ 1 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔ ریلوے کو ڈیزل کی فراہمی شروع ہونے سے عارضی طور پر ٹرینوں کی بندش کا خطرہ ٹل گیا۔ گذشتہ روز 140 ملین کے چیک کیش ہونے پی ایس او نے ڈیزل کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن