• news

انتخابات کے پیش نظر پنجاب میں جمعہ 10 مئی کی اضافی چھٹی کرنے کا فیصلہ

لاہور (سپیشل رپورٹر) انتخابات 2013ءکے سلسلے میں پنجاب کی نگران حکومت نے صوبہ میں ایک اضافی چھٹی دینے کا فیصلہ کر لیا جس کا اعلان آج یا کل باضابطہ کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعلی نجم سیٹھی اور ان کی کابینہ کے اراکین نے 10 مئی جمعہ کو صوبہ بھر میں عام تعطیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ11مئی کو منعقد ہونے والے عام انتخابات میں سرکاری ملازمین بھرپور حصہ لے سکیں اور جو لوگ دور دراز علاقوں سے بڑے شہروں، ضلعی اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز پر جا کر ڈیوٹی دیتے ہیں وہ بھی بآسانی اپنے گھروں کو پولنگ ڈے سے قبل پہنچ سکیں۔

ای پیپر-دی نیشن