• news

این اے 114 سے ق لیگ کے امیدوار چودھری مقصود احمد کے کاغذات نامزدگی مسترد


پسرور (نامہ نگار) لاہور ہائی کورٹ کے فل بنچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری غلام عباس کے صاحبزادے احسن عباس کی رٹ پٹیشن کا فیصلہ سناتے ہوئے این اے 114میں ق لیگ کے امیدوار قومی اسمبلی چودھری مقصود احمد کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے اور الیکشن لڑنے سے روک دیا ہے۔ احسن عباس کے وکلا احسن بھون ایڈووکیٹ اور دیگر نے موقف اختیار کیا کہ چودھری مقصود احمد نے 92کروڑ روپے کی خرید وفروخت پر عائد ٹیکس ادا نہیں کیا اور ایف بی آر کے ریکارڈ کے مطابق چودھری مقصود احمد 12کروڑ 50لاکھ روپے کے ٹیکس نادہندہ ہیں۔
کاغذات نامزدگی مسترد

ای پیپر-دی نیشن