• news
  • image

الیکشن کمشن سیاسی جماعتوں سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندی کرائے: لطیف کھوسہ


اسلام آباد (آئی این پی) پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن سیاسی جماعتوں سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندی کرائے، پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینزکے مرکزی سیکرٹریٹ میں مرکزی الیکشن مانیٹرنگ سیل قائم ، انتخابی قوانین کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھے گا، صدر سیاسی سرگرمیوں سے الگ ہیں، ان کو انتخابی مہم میں ہدف تنقید بنانا قابل مذمت ہے، ہم نے ہمیشہ ووٹ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر لئے۔وہ گذشتہ روز اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ مانیٹرنگ سیل کا پہلا باضابطہ اجلاس لطیف کھوسہ کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس نے مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کی قیادت اور رہنماﺅں کی طرف سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینزکی قیادت کے خلاف منفی بیان بازی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمشن سے ان بیانات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے صدر آصف علی زرداری کے خلاف ریمارکس کی بھی شدید مذمت کی گئی۔ لطیف کھوسہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی کو کبھی بھی ووٹ خریدنے کی ضرورت نہیں پڑی ہم نے ہمیشہ ووٹ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر لئے ہیں۔
لطیف کھوسہ

epaper

ای پیپر-دی نیشن