فائر فائٹر کا دن آج منایا جائے گا
لاہور (نامہ نگار) پنجاب ایمر جنسی سروس (ریسکیو 1122) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر نے تمام ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسران کو ہدایت جاری کی ہے وہ اُن جانباز فائر فائٹرز جنہوں نے لوگوں کو ریسکیو کرتے ہوئے اپنی جانوں کی قربانی دی ان کی یاد میں آج 4 مئی کو اپنے اپنے اضلاع میں ”فائر فائٹر ڈے“ بھرپور طریقے سے منائیں۔ تمام ضلعی افسران کو ہدایات دی گئی ہیں وہ اس دن کی مناسبت سے اپنے اپنے سٹیشن پر فائر فائٹنگ، فائر فائٹرز کے کردارکے حوالے سے سیمینارز اور دوسری سرگرمیوں کا اہتمام کریں۔ ڈی جی نے ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا مصیبت کے وقت لوگوں کو ریسکیو کرنا اور آگ بجھانا معزز پیشہ ہے۔ ریسکیورز اور فائر فائٹرز ہماری قوم کے اصل ہیروز ہوتے ہیں کیونکہ یہ اپنی جان کو خطرہ میں ڈال کر شہریوں کی جان و مال کو بچاتے ہیں۔
فائر فائٹر دن