مشرف نے جو بویا کاٹ رہے ہیں، قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہئے: شجاعت
اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مشرف نے جو بویا وہی کاٹ رہے ہیں۔ قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیئے لیکن طریقہ کار درست ۔ اگر ہائی ٹریژن مقدمہ چلا تو پنڈورا باکس کھلے گا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے دور میں جن لوگوں کو وزارتیں دیں وہی رات کے اندھیرے میں انہیں چھوڑ کر چلے گئے۔ (ق) لیگ چھوڑنےو الوں میں شیخ وقاص اکرم کے جانے کا زیادہ دکھ ہے۔ انہیں اپنا چھوٹا بھائی سمجھتا تھا اس کے علاوہ سندھ کے شیرازی برادران کے جانے کا دکھ ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نواز شریف ”میں“ نہیں چھوڑتے وہ خود غرض ہیں۔ صدر زرداری کے صدر بننے کی مخالفت کی تھی بعد میں ان سے اتحاد ہوا لیکن وہ حوصلے والے ہیں الزام تراشی نہیں کرتے حتیٰ کہ جنہوں نے ان کی زبان کاٹی تھی ان کے خلاف بھی نہیں بولتے جو ان کا بڑا پن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مفت تعلیم، صحت دی کالجز اور یونیورسٹیاں بنائیں اور ایسے اقدامات کئے جنہیں لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں۔
چودھری شجاعت