• news

بھارتی عدالت کا 30 برس قبل بھارتی شہری سے شادی کرنیوالی پاکستانی خاتون کو فوری ملک چھوڑنے کا حکم


نئی دہلی (آئی این پی) دہلی کی سیشن کورٹ نے پاکستانی خاتون نزہت جہاں کو بھارت چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ جمعہ کو دہلی کی سیشن کورٹ نے پاکستانی خاتون نزہت جہاں کو بھارت چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ نزہت جہاں نے تیس سال پہلے بھارتی شہری سے شادی کی تھی۔ اپنے فیصلے میں عدالت نے فی الفور نزہت جہاں کو پاکستان واپس جانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ فیصلے کے بعد گلفام اور نزہت جذباتی ہو گئے۔ نزہت نے کہاہے کہ اب اس کا پاکستان میں کوئی نہیں۔ واضع رہے کہ نزہت جہاں نے 1983ء میں بھارتی شہری گلفام سے شادی کی تھی۔
پاکستانی حکم

ای پیپر-دی نیشن