ملٹری آپریشن کا خاتمہ، لاپتہ ا فرادکی بازیابی بی این پی نے انتخابی منشور کا اعلان کر دیا
کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے انتخابی منشور کا اعلان کردیا گیا منشور کااعلان پارٹی کے مرکزی سینئرنائب صدر ڈاکٹرجہانزیب جمالدینی نے جمعہ کو پارٹی رہنماﺅں ساجد ترین ایڈووکیٹ، ملک نصیر شاہوانی، سعیدکرد اور موسیٰ بلوچ کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا اس موقع پر سید عبدالباسط شاہ ایڈووکیٹ نے پارٹی میں شامل ہونے کابھی اعلان کیا ڈاکٹرجہانزیب جمالدینی نے انتخابی منشور کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اورو فاق کے مابین سیاسی ومعاشی تناﺅ کے پرامن حل اور وفاق کے نوآبادیاتی برتاﺅ کاخاتمہ، بلوچستان سے ملٹری آپریشن کا خاتمہ، لاپتہ افراد کی بازیابی، ڈیتھ سکواڈ کے مکمل خاتمے،گرفتار افراد کی رہائی، ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے، گھروں سے جبری بے دخل کئے جانے والے افراد کی بحالی وآبادکاری کیلئے جدوجہد کی جائے گی عسکری مقاصد کیلئے لاکھوںایکڑ زمین پر قبضہ ختم کرایاجائے گا بلوچستان کے وسائل پر بلوچستان کے عوام کے مکمل حق واختیار سوئی چمالنگ سیندک ریکوڈک دودر،درآپ پر بلوچستان کے عوام کا کنٹرول، سمندری وسائل اور بندرگاہوں پر بلوچستان کے عوام کا اختیار بحال کرایاجائے گا ماہی گیری کی صنعت کو جدید خطوط پر استوار اور بلوچستان کے سمندری حدود میں ٹرالروں کے ذریعے شکار پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی۔ اس موقع پر پارٹی کے رہنما ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں سے سیٹ ٹوسیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے بات چیت جاری ہے اے این پی سے دو سیٹوں پرایڈجسٹمنٹ ہوگئی ہے جے یوآئی اور ایچ ڈی پی سے بات چیت چل رہی ہے اس سلسلے میں ایک دو دن میں پیشرفت متوقع ہے سبی اور کوہلو میں نوابزادہ جنگیز مری سردار یارمحمدرند اور سردارسرفرازخان ڈومکی سے ایڈجسٹمنٹ ہوگئی ہے ڈاکٹرجہانزیب جمالدینی نے سوال کے جواب میں کہا کہ پارٹی انتخابات میں کامیابی کے بعد بلدیاتی نظام کو بہتر خطوط پراستوار کرکے انتخابات کرائے گی۔
بی این پی منصور