محکمہ خزانہ پنجاب نے بجٹ بنانے کا آغاز کردیا، حجم 790 ارب روپے متوقع
لاہور (احسن صدیق) محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبائی محکموں کی جانب سے آئندہ مالی سال 2013-14ءکیلئے بجٹ تخمینہ جات موصول ہونے کے بعد بجٹ بنانے کا آغاز کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال 2013-14ءکیلئے پنجاب کے بجٹ کا حجم 790 ارب روپے کے لگ بھگ ہوگا جو رواں مالی سال 2013-14ءکے 780.7 ارب روپے کے بجٹ کے مقابلے میں 9 ارب روپے سے زائد ہوگا۔ آئندہ بجٹ میں اخراجات جاریہ کا حجم 590 ارب روپے اور ترقیاتی بجٹ کا حجم 200 ارب روپے کے لگ بھگ ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ ترقیاتی بجٹ کا 80 فیصد جاری ترقیاتی سکیموں پر اور 20 فیصد نئی ترقیاتی سکیموں پر خرچ کیا جائیگا۔ ذرائع نے بتایا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ منتخب حکومت کریگی۔ ذرائع نے بتایا کہ آئندہ مالی سال پنجاب کو قابل تقسیم محافل کی مد میں 655 ارب روپے ملنے کا تخمینہ ہے جبکہ پنجاب کی صوبائی آمدنی کا تخمینہ 135 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا جا رہا تاکہ موجودہ صوبائی محاصل کی شرح (ٹیکس ریٹ) میں اضافہ کیا جائیگا۔
بجٹ/ آغاز