11 مئی: 23079 سیاسی پہلوانوں میں ”دنگل“ ہو گا
لاہور (شہزادہ خالد) 11 مئی کو ملک بھر سے 23079 سیاسی پہلوانوں میں دنگل ہو گا۔ 23 ہزار سے زائد امیدوار 8 کروڑ 43 لاکھ 64 ہزار 3 سو 75 ووٹرز پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں۔ 3 کروڑ 65 لاکھ 91 ہزار ایک سو 93 خواتین اور 4 کروڑ 77 لاکھ 73 ہزار ایک سو 82 مرد ووٹرز شامل ہیں۔ 687 خواجہ سرا بھی حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ پنجاب کے کل 4 کروڑ 83 لاکھ 8 ہزار ایک سو 87 ووٹرز میں 2 کروڑ 72 لاکھ 97 ہزار 10 مرد اور 2 کروڑ 10 لاکھ 11 ہزار ایک سو 77 خواتین شامل ہیں۔ مک بھر میں 69875 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے جن میں سے 19644 پولنگ سٹیشنوں کو حساس اور 12716 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کی 272 نشستوں کے لئے 6850 جبکہ پنجاب کی 297 نشستوں کے لئے 8378 امیدوار میدان میں ہیں۔ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پی کے کی صوبائی اسمبلیوں کے لئے 16229 امیدواروں میں مقابلہ ہو گا۔ لاہور کی 13 قومی اور 25 صوبائی نشستوں کے لئے ایک ہزار سے زائد امیدوار پنجہ آزمائی کریں گے۔ خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے 812 امیدوار ہیں جن میں 255 قومی اور 557 صوبائی اسمبلیوں کے لئے مقابلہ کریں گی۔ غیر مسلموں کی مخصوص نشستوں کے لئے 237 امیدوار آس لگائے بیٹھے ہیں۔
سیاسی دنگل