• news
  • image

مسلم لیگ (ن) کیساتھ اتحاد کی بنیاد اسلام اور پاکستان ہے: پروفیسر ساجد میر


لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے اپنی پارٹی کے علماءاور کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیں کیونکہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف نے اپنے دور حکومت میں کتاب و سنت کی بالادستی کا ایک اچھا قانون (آئینی ترمیم) قومی اسمبلی میں پاس کرایا اور سینٹ سے منظور کرانا چاہتے تھے کہ ان کی حکومت ختم کر دی گئی۔ احباب جماعت کے نام اپنے ایک خط میں پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور اسکی سابق اتحادی جماعتوں اور تبدیلی کا نعرہ لگانے والی تحریک انصاف کو ہر گز ووٹ نہ دیں کیو نکہ یہ جماعتیں مغربی قوتوں کی خوشنودی کے ایجنڈے پر کام کررہی ہیں۔ خصوصاً پاکستان تحریک انصاف تو اسلام دشمن عناصر کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے یہاں تک کہ منکرین ختم نبوت کی قیادت سے بھی مدد کی بھیک مانگ رہی ہے جبکہ پیپلزپا رٹی، ایم کیوایم ،اے این پی اور ق لیگ نے ملکی سلامتی کے ساتھ مل کو کھلواڑ کیا، کرپشن کے علاوہ قوم کو مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور بدامنی کی دلدل میں دھکیل کر عوا م کی زندگی اجیرن بنا دی، ان کا کہنا تھا کہ وہ مرکزی جمعیت اہلحدیث کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا فیصلہ کی روشنی میں اپنا ووٹ کسی دوسری پارٹی کو مت دیں یہ تنظیمی اور دستوری ضابطے کی خلاف ورزی کے مترادف ہو گا۔ اگرچہ آزمائی ہوئی پارٹیوں میں مسلم لیگ (ن) بھی شامل ہے تاہم اس نے بڑی حد تک آزمائش میں بہتر نتائج دئیے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کے سیاسی فیصلوں کی دو بنیادیں یا محور ہیں، اسلام اور پاکستان۔ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہمارے اتحاد کی یہی دو بنیادیں ہیںاس میں کوئی شبہ نہیں کہ اب تک مسلم لیگ (ن) نے مرکزی جمعیت اہلحدیث اور اس سے وابستہ افراد کو ان کا پورا حق نہیں دیا۔ ہمارے کچھ احباب بجاطور پر مایوس اور پریشان ہیں اور ان میں بعض لوگ ا علانیہ طور پر مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی مخالفت کر رہے ہیں۔
ساجد میر

epaper

ای پیپر-دی نیشن