اقوام متحدہ اور پاکستان کے درمیان خواتین کی استعداد بڑھانے کا معاہدہ
اسلام آباد( آن لائن) اقوام متحدہ کی صنعتی ترقی کی تنظیم (یونڈو) اور ایک مقامی تعلیمی ادارے نے کاروباری خواتین کی استعداد بڑھانے کے لئے ایک معاہدہ کیا ہے جبکہ خواتین کے لئے ایک تخلیقی صنعت کے مرکز اور تصویری بینک کاباقائدہ آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونیڈو ، فرسٹ ویمن بینک اور ایک مقامی یونیورسٹی کے نمائندوں نے کہا کہ تخلیقی صنعت کی حوصلہ افرائی کی ضرورت ہے تاکہ تیز رفتار ترقی یقینی بنائی جا سکے۔عالمی اقتصادی بحران کے باوجود تخلیقی صنعت تیز رفتاری سے ترقی کر رہی ہے اور پاکستان میں موجود ٹیلنٹ سے فائدہ اٹھایا جائے۔ تمام شراکت داروں کو اس سیکٹر کوکامیاب بنانے کے لئے کوششیں بڑھانا ہونگی۔شاہینہ وحید نے کہا کہ یونیڈو سرکاری اور نجی شعبے کے اداروں کے مابین تعاون بڑھانے اور کاروباری خواتین کوہر ممکن تکنیکی مدد فراہم کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔