• news

کرغزستان: نیٹو سپلائی لیکر جانے والا امریکی طیارہ فضا میں پھٹ کر تباہ

لندن (بی بی سی ڈاٹ کام + اے ایف پی) افغانستان میں نیٹو افواج کے لئے ایندھن لے جانے والا ٹینکر طیارہ کرغزستان میں امریکی ہوائی اڈے سے اڑنے کے تھوڑی دیر بعد تباہ ہو گیا۔ رواں ہفتے میں یہ دوسرا امریکی طیارہ ہے جو گر کرتباہ ہوا ہے۔ پیر کے روز بگرام کے ہوائی اڈے سے اڑنے والا امریکی طیارہ تباہ ہو گیا تھا جس میں عملے کے سات افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ٹینکر طیارہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کے نزدیک مانس کے ہائی اڈے سے اڑنے کے تھوڑی دیر بعد تباہ ہو گیا۔ اے ایف پی کے مطابق طیارہ ہوا میں دھماکے سے پھٹ گیا اور اس کے تین ٹکڑے ہوا میں دیکھے گئے۔ ٹیک آف کے فوری بعد طیارے کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہو گیا تھا۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد سے متعلق ابھی معلومات جاری نہیں کی گئیں۔ عینی شاہدین نے مقامی ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ انہوں نے دھماکے کی آواز سنی جس کے بعد طیارے کے ٹکڑے دیکھے گئے۔ امریکی ٹینکر طیارہ افغانستان میں برسرپیکار افواج کے لئے ایندھن لے کر جا رہا تھا اور اس وقت ریڈار غائب ہو گیا جب وہ پہاڑی گاﺅں چلدیبار کے قریب پہنچا۔

ای پیپر-دی نیشن