فیصل آباد: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پیپلز پارٹی کے 3 امیدواروں کے خلاف مقدمہ
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پیپلز پارٹی کے 3 امیدواروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلیاں نکالنے کےلئے اجازت لینا لازمی ہے پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی کے حلقہ 85 کے امیدوار سردار محمد نے صوبائی امیدواروں انتظار عدیل اور نازیہ شکیل کے ہمراہ بغیر اجازت ریلی نکالی۔ اور شہر بھر کا چکر لگایا جس پر تھانہ غلام محمد آباد پولیس نے تینوں امیدواروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔