• news
  • image

آزمائے ہوئے لوگ


مکرمی! الیکشن ہونے میں ایک ہفتہ باقی ہے لیکن دہشت گردی کے حالیہ واقعات اور سیاسی جماعتوں کے امیدواروں پر قاتلانہ حملوں کے باوجود ان کا التوا نظر نہیں آتا جو ملک اور عوام کے لئے مثبت بات ہے جبکہ بعض حلقوں کا خیال تھا کہ شورش پسند عناصر ایسے حالات پیدا کر دیں گے کہ شاید الیکشن ملتوی ہو جائیں لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔ بے شک ووٹ قوم کی امانت ہے ووٹروں کو چاہیے کہ ”باریاں“ لگانے والوں، آزمائے ہوئے لٹیروں، بھتہ خوروں کو ہر گز ووٹ نہ دیں۔ ”مومن کی شان ہے کہ وہ ایک سوراخ سے دو بار ڈسا نہیں جاتا“ ووٹ کی طاقت موجود ہے۔ یاد رکھیں گونگے اور بہرے سوچ سے عاری برادریوں کے جال میں جکڑے ہوئے ووٹر ملکی ترقی اور خوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ ووٹ ڈالنے کے لئے 5 سال کا انتظار ہوتا ہے ہم نے ووٹ کا صحیح استعمال نہ کیا تو پھر ہماری مدد کوئی نہیں کرے گا۔(حاجی میاں ہدایت اللہ تارڑ توحید منزل نصیرپور حافظ آباد )

epaper

ای پیپر-دی نیشن