• news

افضل گرو کی لاش بھی اب واپس کی جائے

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین، بزرگ کشمیری لیڈر سید علی گیلانی نے بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کی لاش بھارتی حکومت کے حوالے کرنے کے حکومتِ پاکستان کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گورو کا جسدِ خاکی بھی واپس کیا جائے۔ سربجیت سنگھ بھارتی دہشت گرد‘ جس نے دھماکے کر کے 14 نہتے پاکستانی شہریوں کو بے دردی اور باقاعدہ منصوبہ بندی سے قتل کیا ۔اسکی لاش پاکستان نے بھی واپس بھارت کے سپرد کر کے بھارت کو پاکستانیوں کا قاتل اور بھارت کا ”ہیرو“ واپس کیا۔ حریت رہنماﺅں نے بھی پاکستان کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور اصولی طور پر بھی پاکستان کا یہ فیصلہ بہتر تھا۔ اب بھارت کو بھی چاہیے کہ اس نے افضل گرو کو پھانسی تو لگا دی ہے۔ اسکی لاش بھارت میں امانت کے طور پر دفن ہے لہٰذا امانت کے طور پر دفن کی ہوئی لاش کو واپس کیا جا سکتا ہے کیونکہ امانت کے طور پر دفن کرنے کا مقصد بھی یہی ہوتا ہے کہ لواحقین جب واپس لینا چاہیں تو لے جا سکتے ہیں۔ کشمیری رہنما مسلسل اس بات کا مطالبہ کر رہے ہیں کہ افضل گرو کی لاش کو واپس کیا جائے، پاکستان نے بھی بھارتی دہشت گرد کی لاش واپس کر دی ہے تو بھارت کو بھی لاش واپس کر دینی چاہئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن