• news
  • image

ذہین اور منجھے ہوئے نواز شریف وزارت عظمیٰ سنبھالنے کیلئے تیار ہیں: ٹیلی گراف

لاہور (اے پی اے) مسلم لیگ (ن) کے سربراہ محمد نواز شریف جلا وطنی کے بعد اقتدار میں اپنی غیر معمولی واپسی کے بالکل کنارے پر ہیں۔ وہ بڑی حد تک پاکستان کے آئندہ وزیراعظم ہیں لیکن اب وہ 1990ءکی دہائی میں دوبار ملک پر حکمرانی کرنے والے محمد نواز شریف سے زیادہ ذہین اور زیادہ منجھے ہوئے رہنما بن چکے ہیں۔ یہ بات برطانیہ کے موثر روزنامہ ٹیلی گراف نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہی۔ اخبار کے خصوصی نمائندے روب کریلی نے پاکستان کے دورے کے بعد اپنی خصوصی رپورٹ میں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف کے ساتھ اپنی گفتگو کا بھی حوالہ دیا۔ روب کریلی کے مطابق اپنی گفتگو میں مریم نواز نے کہاکہ 1999ءمیں دشمنوں نے ان کے والد کو پہلے جیل اور پھر جلاوطن کر دیا لیکن مریم نواز کے خیال کے مطابق جدوجہد اور سختیوں کے ان برسوں نے نواز شریف کو زیادہ بہتر، مضبوط اور منجھا ہوا انسان بنا دیا۔ انہیں اقتدار کا کوئی لالچ نہیں۔ اب وہ ملک کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیلی گراف کے مطابق پاکستان کے ووٹرز اب صدر زرداری کی پیپلز پارٹی سے تنگ آچکے ہیں جس کے بعد نواز شریف عوام کے مقبول رہنما بن گئے ہیں۔ مریم نواز کے مطابق نواز شریف کو موقع ملا تو وہ ایسے وزیراعظم نہیں ہوں گے جسے بریفنگ لینے اور معاملات کو سمجھنے میں دو سال لگ جائیں۔
ٹیلی گراف

epaper

ای پیپر-دی نیشن