تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سربرا ہ صوفی محمد تھانہ حملہ کیس سے بری
پشاور (اے پی اے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سربراہ مولانا صوفی محمد کو مٹہ تھانہ حملہ کیس سے بری کر دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے ثبوت نہ ملنے پر مولانا صوفی محمد کو بری کیا۔ صوفی محمد پر سوات کے علاقے مٹہ میں پولیس سٹیشن پر حملے کے علاوہ بھی کئی مقدمات زیر سماعت ہیں جن کی سماعت جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ صوفی محمد کالعدم تحریک طالبان سوات کے سربراہ مولوی فضل اللہ کے سسر بھی ہیں، 2009ءمیں حکومت نے مولوی فضل اللہ کو معاہدے کے تحت بری کیا تھا تاکہ مالاکنڈ ڈویژن میں امن قائم ہو سکے تاہم شدت پسندوں کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی اور حکومتی رٹ چیلنج کئے جانے پر یہ معاہدہ نہ چل سکا اور مولوی فضل اللہ افغانستان بھاگ گیا۔
بری